curvy hookup free nyc hookups casusl hookup review farm girl hookup hookup Parsippany NJ a v hookup on xbox 360

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حارث کی ڈیتھ اوورز میں شاندار بولنگ نے سب کی توجہ حاصل کرلی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں حارث رؤف نے دو میچز میں اننگز کے اختتامی اوورز کے دوران اپنی بولنگ سے سب کی توجہ حاصل کرلی، اننگ کے ایک ایسے موقع پر جب بولرز کی پٹائی معمول کی بات ہے، حارث کی گیند پر صرف ایک باؤنڈری لگی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیتھ اوورز اننگز کا سولہواں سے بیسواں اوور ہوتا ہے، عام طور پر اننگز کے اس حصے میں بولرز کی پٹائی ہونا معمول کی بات ہے مگر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دونوں میچز میں بیٹرز کو بڑے شاٹس مارنے نہیں دیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں حارث رؤف نے ڈیتھ اوورز میں دو، دو اوورز کرائے اور دونوں میچز میں مجموعی طور پر صرف 23 رنز دیے جس میں ایک رن بائی اور ایک لیگ بائی کا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کو آوٹ کرنے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

ان ڈیتھ اوورز کے دوران حارث نے چار وکٹیں لیں اور انہیں صرف ایک ہی باؤنڈری لگ سکی۔

لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے منظر عام پر آنے والے حارث رؤف نے اپنے ڈیبیو سے اب تک 25 میچز میں 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

24 جنوری 2020 کو حارث کا ڈیبیو ہوا تھا اور اس تاریخ سے اب تک صرف جنوبی افریقا کے طبریز شمسی حارث سے زیادہ وکٹیں حاصل کرپائے ہیں، طبریز نے اس دورانیے میں 38 وکٹیں لیں۔

حارث کی ان 33 وکٹوں میں 23 وکٹیں ڈیتھ اوورز میں آئیں۔

دائیں ہاتھ سے بولنگ کروانے والے حارث رؤف کا ڈیتھ اوورز میں اکانومی ریٹ 7.89 ہے جو ماہرین کے مطابق ٹی ٹوئنٹیز کے آخری اوورز میں ایک قابل قدر اکانومی ریٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.