بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں آج کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

دبئی میں جاری اس میچ میں آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بولنگ کی دعوت دی تھی۔ 

آج کے میچ کے لیے آسٹریلیا نے اپنا جیت کا کمبینیشن برقرار رکھا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے جہاں بنورا فرنینڈو کی جگہ پر مہیش تھیکشانا کو شامل کیا گیا ہے۔ 

آسٹریلین ٹیم کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔ 

سری لنکا کی ٹیم میں کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، چریتھ اسلانکا، اوشکا فرنینڈو، ونندو ہسارنگا بھانوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، دشمانتھا چمیرا، لہیرو کمارا اور مہیش تھیکشانا شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.