استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں سے 425 روپے فی من گنا خریدیں گے۔
ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ نگراں حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.