جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، گاڑی ڈرائیور کی غفلت نے رکشہ ڈرائیور اور خاتون کی زندگی خطرے میں ڈال دی، خوش قسمتی سے دونوں بال بال بچ گئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی پولیس سروس (آئی پی ایس) آفیسر وی سی سجنار (VC Sajjanar) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔
وائرل ہونے والی اس 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مصروف شاہراہ پر ، ایک خاتون سڑک پار کر رہی ہے۔
دریں اثناء ایک تیز رفتار گاڑی کا تصادم سڑک کنارے کھڑے رکشہ سے ہوجاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں رکشہ گھومتا ہوا خاتون کے بالکل قریب سے گزرتا ہوا دوسری جانب مُڑ جاتا ہے جبکہ گاڑی ایک کھمبے سے ٹکرا جاتی ہے۔
اس حادثے کے نتیجے میں خاتون خوش قسمتی سے بال بال بچ جاتی ہیں، جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوجاتا ہے۔
بھارتی پولیس آفیسر نے ویڈیو کے کیپشن میں ایک اہم سوال اُٹھایا کہ ’’ہم کب تک ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرکے صرف قسمت پر بھروسہ کرتے رہیں گے؟ روڈ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں‘‘۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو ان تک 41 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس لاپرواہی پر شدید غصے کا ردعمل دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ قوانین کو مزید سخت بنایا جائے اور ان پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.