کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے کو نجکاری کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن کی تجویز پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔
Comments are closed.