بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل ایئرپورٹ کی خاردار تاروں سے انخلا کرائی گئی نومولود بچی اب کہاں ہے؟

کابل ایئرپورٹ کی خاردار تاروں سے انخلا کرائی گئی نومولود بچی امریکی ریاست ایریزونا میں رہائش پذیر ہے۔

افغانستان سے غیرملکیوں اور افغان شہریوں کے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کی خاردار تاروں پر سے انخلا کرائی جانے والی نومولود بچی اب اپنے والدین کے ساتھ امریکی ریاست ایریزونا میں ہے۔

امریکی فوجیوں کی جانب سے نومولود بچی کے انخلا کی وڈیو ساری دنیا کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے بچی کے والد اپنی 16دن کی بچی کو بچانے پر امریکی فوج کے اتنے ممنون ہیں کہ انہوں نے بچی کے نام کے ساتھ میرین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.