what is the best gay hookup app edf8329we emily willis hookup hookup by tinder gay hookup apps nz my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورہ سری لنکا، پاکستان شاہینز کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 19 رکنی دستے کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، عباس آفریدی، احمد صفی عبد اللّٰہ، عاکف جاوید، ارشد اقبال، عرفان اللّٰہ شاہ، کامران غلام اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

19 رکنی اسکواڈ میں محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم ، سلمان علی آغا، سلمان خان، عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود بھی شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اور منیجر اعجاز احمد ہیں جبکہ راؤ افتخار اسسٹنٹ کوچ اور محتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستانی شاہینز کی ٹیم 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی، جہاں وہ 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.