بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیوڈ ویلی کی بیٹی والد کو دیکھ کر خوش

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ویلی کی بیٹی نے اپنے والد کو ٹی وی میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران طاہر کی گیند پر ڈیوڈ ویلی کیچ پکڑ رہے ہیں تو ان کی بیٹی والد کو دیکھ کر ٹی وی اسکرین کے آگے خوش ہورہی ہے۔

ڈیوڈ ویلی کے کیچ پکڑنے پر ان کی بیٹی نے ’مائے ڈیڈی‘ کہتے ہوئے جشن منایا۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.