بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیرِاعظم سے وزیرِخزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیرِصنعت و پیداوار خسرو بختیار نے ملاقات کی ہے۔ 

اس ملاقات میں صنعتی شعبے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات، آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتی استعداد بڑھانے اور سِک یونٹس کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے لیے جامع پالیسی دی، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنعتوں کے مکمل استعداد پر چلنے کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.