بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات جاری کردیے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 500 افراد پر مشتمل اِن ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی، تقریبات میں شریک تمام افراد کا ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور کھانے کی اجازت ہوگی۔ 

اسی طرح جمز، سنیما، مزارات، پارکس اور اسپورٹس کلبس مکمل کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسین شدہ 80 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، جبکہ 28 فروری تک پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے دینے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے ساتھ مکمل کھولنے کی اجازت ہے، کاروباری مراکز پر وقت کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔ 

اسی طرح دفاتر میں ویکشن شدہ ملازمین کو 100 فیصد حاضری کی اجازت دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.