ford escort zx2 sr ecu hookup best hookup subredduts boyne tannum hookup rules free nyc hookups best hookup apps that aren't a scam hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کا 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان

برطانیہ نے 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان کردیا ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ارب پتی افراد میں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اور ایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔ 

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے برطانیہ میں تمام اثاثے منجمد کر دیےجائیں گے جبکہ ان افراد پر برطانیہ آنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق روس کا مشرقی یوکرین کے روسی نواز 2 علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے کے معاملے پر برطانیہ نے پانچ روسی بنکوں اور تین شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم نے پانچ بینکوں کے علاوہ تین ارب پتی افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جس میں گنیڈی تمشینکو،بورس روٹنبرگ اورایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔

پابندی کی زد میں آنے والےافراد کے برطانیہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے جائیں گے جبکہ ان افراد پر برطانیہ آنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔

بورس جانسن نے کہا ہے کہ تمام برطانوی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ ان افراد اور بینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں،یہ پابندیاں پہلے مرحلے پر لگائی گئی ہیں اور مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔

بورس جانسن نے مزید کہا کہ برطانیہ کی آخری لمحے تک بحران کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.