منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد کے حالات بتادیے

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے 2018 میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا سامنا کرنے کے بعد کے حالات بیان کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اہلخانہ کے ہمراہ جنوبی افریقا سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کینڈس وارنر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارد گرد پولیس اہلکار موجود تھے اور بدحواسی تھی، میں خود کو مجرم تصور کر رہی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی، اسے تکلیف ہو رہی تھی جو میں اس کی آواز میں سن سکتی تھی اور اس سے مجھے بہت دکھ ہوا۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے اپنی کتاب میں آسٹریلین کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا۔

ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے کہا کہ ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا سوائے سر جھکا کر چلتے رہنے کے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بینکرافٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعترافِ جرم کیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے دستبردار کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.