ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

آموں کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے 5 بڑے ممالک کونسے ہیں؟

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، جیسے ہی موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے، لوگ بے صبری سے آم کا انتظار کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں آم کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں ہر ایک کا ذائقہ مختلف اور لذیذ ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں وہ کونسے پانچ ممالک ہیں جہاں آم سب سے زیادہ  پائے جاتے ہیں؟

چلیں ہم آپ کو ان پانچ ممالک کے نام بتاتے ہیں جہاں آم کی پیدوار دنیا میں سب سے ذیادہ ہے۔

اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کا ہے، انڈونیشیا دوسرے نمبر پر آتا ہے، چین کا تیسرا، میکسکو کا چوتھا جبکہ پاکستان کا فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بھارت میں آموں کی پیداوار 21 ملین ٹن سے زیادہ ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا میں کھائے جانے والے آدھے آم بھارت میں کاشت کیے جاتے ہیں۔

آموں کی پیداوار کے حساب سے انڈونیشیا دنیا میں دوسرا بڑا ملک ہے جس کی پیداوار 3 اعشاریہ 6 ملین ٹن ہے۔

چین اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آتا ہے جس کی آموں کی پیداوار 2 اعشاریہ 4 ملین ٹن ہے۔

میکسکو میں 2 اعشاریہ ایک ملین ٹن آم کاشت کیے جاتے ہیں اس کا فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان میں آموں کی پیداوار 1 اعشاریہ 8 ملین ٹن ہے اور آموں کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.