ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

عدالت کا کام حکومت اور سیاست نہیں انصاف دینا ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالت کا کام حکومت اور سیاست نہیں انصاف دینا ہے۔

کراچی میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت ہوگی تو ڈی ریل ہوگی، یہاں تو جاگیردارانہ نظام ہے، جو حکومت سہولتیں عوام تک نا پہنچا سکے وہ کیسی حکومت ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے ساتھ اب عدالتی بحران بھی ہے، امید ہے کہ یہ ملک تمام بحرانوں سے نکلے گا۔

تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آخری موقع دیا، حکم عدولی پر نااہلی پکی ہے، عدالت نے اپنے حکم میں مذاکرات کی آئینی حدود واضح کردی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اسلام اور شہدا کی امانت ہے، پوری ملت اسلامیہ کو عید کے دن مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر نے یہ بھی کہا کہ آج کے تیز دور میں جس نے خود کو بدلنے کا اعادہ نہیں کیا اسے کوئی بدل نہیں سکتا، تمام مجبوروں اور غریبوں کو خوشیوں میں شرکت کا حق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.