ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

بلی نے ذیابیطس کی مریض مالکن کو کوما میں جانے سے کیسے بچایا ؟

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ذیابیطس کی شکار خاتون کو پالتو بلی نے کوما میں جانے سے بچا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیورپول کی رہائشی 51 سالہ امینڈا کو اُن کی پالتو بلی نے کوما میں جانے سے اس وقت بچایا جب وہ رات گئے شوگر ڈاؤن ہونے کے نتیجے میں گرنے والی تھیں۔

 امینڈا کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک رات وہ شدید شوگر ڈاؤن ہونے کے سبب اپنے بستر سے اٹھنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ کچھ کھا پی لیں، اُن کی شوگر اس قدر ڈاؤن تھی کہ وہ بے ہوشی کے قریب جا پہنچی تھیں، یہ منظر اُن کی پالتو بلی ’وِلو‘ دیکھ رہی تھی، وِلو نے بھاگ کر اُن کے شوہر کے پیر پر کاٹ کر اُنہیں جگانے کی کوشش کی جو کہ گہری نیند میں تھے، اُن کے شوہر کے بیدار ہونے پر بلی اُنہیں میرے پاس لے آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر نے دیکھا کہ وہ نیم بے ہوش ہیں تو انہوں نے فوری طور پر ایمبولینس بلا لی۔

امینڈا کے شوہر کا میڈیا کو بتانا تھا کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے سو گئے تھے اور 4 بجے بلی نے اِنہیں بیدار کیا، انہوں نے بلی کو دیکھا تو اُنہیں بلی بے چین اچھل کود کرتی ہوئی نظر آئی اور ساتھ میں کاٹ بھی رہی تھی۔

امینڈا کے شوہر کے مطابق ایمبولینس کے ذریعے اہلیہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں امینڈا کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور وہ بالکل ٹھیک ہوگئیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.