ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

بختاور بھٹو زرداری نے بیٹوں سمیت اپنی ’عید لُک‘ شیئر کردی

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دونوں بیٹوں سمیت فیملی تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر محمود چوہدری اور بیٹوں میر سجاول اور میر حاکم  کے ہمراہ ’عید لُک‘ شیئر کی ہے۔

ان تصویروں میں بختاور بھٹو زرداری کے بیٹوں اور شوہر نے میچنگ کے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ بختاور نے براؤن رنگ کے لباس کا چناؤ کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی ان پوسٹ پر اُن کے اور بینظیر بھٹو کے مداح خوب پیار نچھاور کر رہے ہیں۔

بختاور بھٹو کا اپنی اِن پوسٹ میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بتانا ہے کہ وہ اپنے آبائی گاؤں نواب شاہ میں عید منا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.