منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

آپ میرے لیے چاچا نہیں، بوم بوم ہو، شاہد آفریدی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلنے پر شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے لیے چاچا نہیں بلکہ بوم بوم ہو۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ آپ یہ میچ جیت کر اس اننگز کو یادگار بنا دیتے، پھر بھی آپ بہترین کھیلے ہو، ایک بہترین کرکٹ کھیلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ فینز نے میچ کو انجوائے کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب افتخار احمد نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لالہ آپ کے پیار اور میری پرفارمنس کو سراہنے کا شکریہ۔

افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آفریدی کا مجھے اپنے نام ’بوم بوم‘ سے پکارنا فخر اور عزت کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.