ادارہ شماریات نے ملک بھر میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کےلیے صوبوں کو فنڈز جاری کردیے۔
ممبر ادارہ شماریات سرور گوندل نے اسلام آباد سے جاری بیان میں مردم شماری کےلیے صوبوں کو جاری فنڈز کی تفصیل بتادیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو 4 ارب 14 کروڑ اور سندھ کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
ممبر ادارہ شماریات کے مطابق خیبر پختونخوا کو ایک ارب 36 کروڑ اور بلوچستان کو 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم فراہم کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق آزاد کشمیر کو ڈھائی کروڑ روپے جاری کیے گئے جبکہ گلگت بلتستان کو بھی 8 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری کردیے گئے۔
سرور گوندل نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم شماری کےلیے 7 کروڑ 29 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔
ممبر کے مطابق رقم گاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کےلیے استعمال کی جائے گی۔
Comments are closed.