بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی۔

قاسم سوری نے کہا کہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں اس نشست پر بیٹھوں،  سردار ایاز صادق آکر باقی کارروائی کرلیں۔

قاسم سوری ایوان سے چلے گئے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان بھی نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے روانہ ہوگئے۔

تحریک انصاف کے ارکان کو متحدہ اپوزیشن ارکان نے ہاتھ ہلا ہلا کر الوداع کیا۔

جس کے بعد پینل آف چیئرمین سردار ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی۔

قومی اسمبلی میں مہانوں کی گیلریوں سے ’گو نیازی گو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

جی ڈی اے کے ارکان سائرہ بانواور غوث بخش مہر ایوان میں موجود رہے، جبکہ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر انہیں بار بار قائل کرتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.