این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی امیدوارنوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن 344 کا دورہ کیا ہے۔
نوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن کے گیٹ کے درمیان پولیس اہلکار کے کھڑا ہونے پر اعتراض کیا۔
نوشین افتخار نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر نے پولنگ ایجنٹس کو کافی دور بٹھایاہے، پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کررہی ہوں کہ کہیں گڑ بڑ تو نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کُل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.