بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر کی لکھائی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

ڈاکٹر اور صاف لکھائی یہ دو الگ الگ خیال تصوّر کئے جاتے ہیں۔ یہ عام خیال کیا جاتا ہے کہ کوئی ڈاکٹر ہے تو اس کی ہینڈ رائٹنگ اتنی خراب ہوتی ہے کہ جسے پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

بلاشبہ وہ مریضوں کی جان بچانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پورے خلوص اور تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیتے ہیں لیکن ان کے لکھے گئے نسخے مریضوں کی سمجھ سے باہر ہوتے ہیں، انہیں صرف کیمسٹ ہی سمجھ سکتا ہے۔

مگر اب ایسا نہیں ہے سماجی رابطوں کی سائٹ فیس بُک پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں صارف نے ڈاکٹر کا لکھا نسخہ صارفین کے ساتھ شیئر کیا۔

اسے دیکھ کر صارفین نے یہ ماننے سے انکار کردیا کہ یہ کسی ڈاکٹر نے تحریر کیا ہے۔

کیوںکہ پرسکرپشن میں تحریر کردہ ہینڈ رائٹنگ اتنی صاف اور خوبصورت تھی کہ کوئی عام پڑھا لکھا انسان بھی اسے باآسانی پڑھ سکتا ہے اور کون سی دوا کس وقت لینی ہے، کس طرح لینی ہے یہ کسی مدد کے بغیر خود جان سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی پوسٹ ہر صارفین نے کمنٹس میں ڈاکٹر کی صاف ہینڈ رائٹنگ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.