بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: نئی چمچماتی گاڑی کی گھر میں بدقسمت انٹری

بھارت کے شہر ممبئی میں نئی چمچماتی گاڑی کو گھر کی دہلیز پر ہی حادثہ پیش آ گیا جسے سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنی نئی گاڑی جیسے ہی مین گیٹ سے اندر لاتا ہے تو اسی دوران گاڑی بے قابو ہو کر وہاں کھڑی موٹر سائیکلوں پر چڑھ دوڑتی ہے۔

اسی دوران گاڑی اپنا توازن بھی کھو دیتی ہے اور ایک جانب الٹنے لگتی ہے تاہم ڈرائیور اور وہاں موجود ایک شخص کی کوشش کے باعث گاڑی مزید نقصان سے بچ جاتی ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین اس ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدقسمتی اور ڈرائیور کی غلطی قرار دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.