بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کُل کورونا کیسز 1573026 ہو گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان میں مزید صرف 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 36 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 620 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 73 ہزار 26 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 10 ہزار 876 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 6 لاکھ 29 ہزار 266 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.