بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی مصنفہ اینی ارنو کے نام

اس سال کے لیے ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی مصنفہ اینی ارنو کے نام رہا، انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات کو فکشن کا روپ دیا۔

اینی ارنو نے فرانس میں عورت کی شناخت کے لیے سیمون دابوار کی روایت کو اور آگے بڑھایا، اینی ارنو فرانس کے نوبیل انعام یافتہ ادیبوں سارتر، البیر کامیو اور آندرے ژید کی صف میں شامل ہو گئیں۔

فرانسیسی مصنفہ اینی ارنو یکم ستمبر 1940ء کو پیدا ہوئیں، ان کی شہرت کا آغاز 1984ء میں ان کے ناول آمینز پلیس سے ہوا جس پر انہیں فرانس کا ایک ادبی انعام ملا، اس کے بعد بھی انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات اور ذاتی یادداشتوں کو فکشن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ادب کے شعبے میں نوبیل انعام 2019 آسٹریا کے مصنف پیٹر…

سیمون دبوار نے عورت کی شناخت کے حوالے سے بھی ایک اہم روایت کو آگے بڑھایا، اینی ارنو اور دوسری خاتون مصنفین بھی اس روایت کو لے کر آگے بڑھیں اور اپنے ذاتی تجربات کو اپنے فکشن میں کھل کر بیان کیا۔

اینی ارنو سے پہلے 14 فرانسیسی ادیبوں کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے اور اب اینی ارنو اس فہرست میں شامل ہو چکی ہیں جن میں روماں رولاں، اناطول فرانس، ہنری برگساں، آندرے ژید، البیر کامیو اور ژاں پال سارتر جیسے عظیم نام شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.