سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الرزاق کی وفات دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، دنیا بھر کی عالمی تحریکوں کے ساتھ ان کاگہرا رابطہ اور تعلق تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے مدارس، دینی جماعتوں اور ہم سب کے لئے شجر سایہ دار تھے، میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا۔
Comments are closed.