متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ محسن پاکستان نے ملک و ملت کے احسانات اتارنے کی کوشش کی، جس طرح وہ ہم سے بچھڑے وہ بہت سوال چھوڑ گئے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کیا 70 سے 72 سالوں میں کسی نے ملک کے لئے اتنا کیا، کیا ہم نے انہیں وہ مقام و مرتبہ دیا جو ان کا حق تھا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ نےمشکل وقت میں ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، قومیں اس طرح نا اپنی شناخت بناسکتی ہیں نا سر اٹھا کر چل سکتی ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جن کے سوئس بینکوں میں اکاؤنٹ تھے انہیں حکمرانی دی گئی، ہم نا محسنوں کو بھولنے دیں گے اور نا ان کی عزت و وقار کم ہونے دیں گے۔
Comments are closed.