پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈالر کے بڑھتے ہوئے ریٹ کے باعث آئندہ برس ہونے والے ایونٹ کے لیے نیلامی نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو ڈالر کے ریٹس فکس کردینے چاہئیں۔
ساتھ میں انہوں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوتی نظر نہیں آرہی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈالر ریٹ فکس نہیں ہوئے تو ہمارا آکشن ضرور ہوجائے گا۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
لنکن پریمیئر لیگ سے متعلق ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سری لنکن لیگ میں معین خان نجی مصروفیت کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہے، ان کی جگہ عمر گل کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
Comments are closed.