پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 1پیسہ مہنگا ہونے کے بعد 260 روپے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 259 روپے 99 پیسے کا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 734 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.