منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

ڈالر مزید مہنگا، روپیہ بے وقعت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

آج صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا اور پاکستانی روپیہ بے وقعت ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر کی قدر میں تاحال اضافہ جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کے اضافے سے 40978 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.