منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

سلمان علی آغا کو کس کی یاد آ گئی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑا تھا۔

سلمان علی آغا نے فاسٹ بولر محمد وسیم کی گیند پر نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کا شاندار کیچ پکڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کیچ کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی ویڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

سلمان علی آغا نے بھی پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور شاداب خان کو ٹیگ کر کے سوال کیا کہ کسی کی یاد آئی؟

واضح رہے کہ شاداب خان نے آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

شاداب خان نے بھی اپنے کیچ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آخری اوور میں بولنگ کرنے کے تجربے سے لطف اندوز ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.