منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے پاکستانی فاسٹ بولرز کے نشانے پر

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیون کونوے کو پاکستان کے فاسٹ بولرز نے نشانے پر رکھ لیا۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد اب ون ڈے میچ میں بھی پاکستانی فاسٹ بولر نے پہلی ہی گیند پر ڈیون کونوے کو بولڈ کیا۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میچ میں نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں اوپنر ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا ہوئی تھی جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.