منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

انگلش کرکٹر بین ڈیکیٹ کو ’اردو‘ کس نے سکھائی؟

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر بین ڈیکیٹ نے اردو کا لفظ استعمال کر کے کئی لوگوں کو حیران کردیا۔

گزشتہ سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے انگلش ٹیم کے ساتھ آئے بین ڈیکیٹ نے سوشل میڈیا پر اردو کا لفظ استعمال کیا جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انگلش کھلاڑی نے سرفراز احمد کو کراچی ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے پر مبارکباد دی۔

بین ڈیکیٹ نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بہت اچھا کھیلا بھائی‘۔

انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں تالیوں کی ایموجیز بھی استعمال کیے۔

انگلش کھلاڑی کی جانب سے سرفراز احمد کے لیے پیغام لکھنے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ساتھ ہی کچھ لوگ پیغام میں ’بھائی‘ کا لفظ دیکھ کر حیران بھی ہوئے۔

بین ڈیکیٹ سے سوشل میڈیا پر ایک شخص نے پوچھ بھی لیا کہ بھائی آپ اردو کیسے جانتے ہیں۔

انگلش کھلاڑی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی پتا چلتا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی اردو کا لفظ کسی سوشل میڈیا پوسٹ میں استعمال نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بین ڈیکیٹ نے گزشتہ سال پاکستان میں تین ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ پی ایس ایل میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.