ڈایریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کلاؤڈ برسٹ کی تعریف بیان کردی۔
کراچی میں جیونیوز سے گفتگو میں سردار سرفراز نے کہا کہ بادلوں کے سارا پانی برسانے کے عمل کو ’کلاؤڈ برسٹ‘ یا ’بادلوں کا پھٹنا‘ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹھنڈی اور گرم ہواؤں کا ملاپ بادلوں کے گرج چمک کا باعث بنتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں ہوائیں ٹھنڈی ہوتی ہیں جبکہ جنوب سے شمال کی جانب آنے والی ہوا گرم ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2001 کو اسلام آباد میں 8 سے 10 گھنٹوں میں 650 ملی میٹر بارش ہوئی تھی، دارالحکومت کے جس علاقے میں سیلابی صورتحال ہوئی وہ کلاؤڈ برسٹ کا نتیجہ نہیں۔
سردار سرفراز نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے متاثرہ علاقے میں ڈیڑھ گھنٹے میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقے میں پہاڑوں سے پانی آنے اور نکاسی مناسب نہ ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سید پور میں 123 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن نکاسی درست ہونے سے سیلابی صورتحال نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بادل کتنی بارش برسانے کی استطاعت رکھتے ہیں ڈوپلر ریڈار کی مدد سے پیشگوئی ممکن ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ 450 کلو میٹر کے دائرے میں بادلوں میں بارش کی استطاعت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.