بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال خراب ہورہی ہے، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے اِن کیمرا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ داخلی سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہورہی ہے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ غیرمنتخب افراد ڈرائیونگ سیٹ پر ہیں، افغانستان میں خراب صورتحال کے اثرات پاکستان پر پڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ داسو حملہ وہ پیچیدہ صورتحال کو ظاہر کرتا ہے، جس کی جانب پاکستان کو دھکیلا جارہا ہے۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی کی کمیٹی منتخب کرے، جو ملٹری سمیت تمام شراکت داروں سے مشاورت اور اتفاق رائے لائحہ عمل مرتب کرے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کے لیے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس طلب کیا جائے، جس میں وزارت خارجہ، دفاع اور داخلہ ارکان کو بریفنگ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.