بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طلبا کیلئے دنیا کے بہترین شہر کونسے ہیں؟

تعلیم کے حصول کے لیے نوجوان نہ صرف اپنے علاقے بلکہ اپنے ملک سے دور جاکر بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کی کوششیں کرتے ہیں، اور وہی اکثر ان کی کامیابی کی ضمانت بھی بن جاتی ہے۔ 

ابتدائی موقع پر طلبا کو اعلیٰ تعلیم سے متعلق اکثر اس غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب انھیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ دنیا بھر میں طلبا کے لیے بہترین شہر کونسے ہیں؟۔ 

ایسے میں کواکیریلی سائمنڈز نامی کمپنی کی طلبا کے لیے آسانی کرتے ہوئے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست شامل جاری کردی، جس میں 115 شہروں کا موازنہ کیا گیا۔ 

اس فہرست کو مرتب کرنے کے لیے یہاں موجود جامعات، ان شہروں کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت، طلبا کی ان شہروں میں جانے کی خواہش اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان شہروں میں ملازمتوں کے مواقع جیسے عوامل کو شامل کیا گیا۔ 

فہرست کے مطابق انگلینڈ کا دارالحکومت لندن طلبا کے لیے سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے، اور یہ تیسرا سال ہے جب لندن کو تعلیم کے متلاشی کیلئے بہترین شہر قرار دیا گیا۔ 

دیگر شہروں میں میونخ (جرمنی) دوسرے، سیوئل (جنوبی کوریا) اور ٹوکیو (جاپان) مشترکہ طور پر تیسرے، برلن (جرمنی) پانچویں، میلبرن (آسٹریلیا) چھٹے، زیورخ (سوئٹزرلینڈ) ساتویں، سڈنی (آسٹریلیا) آٹھویں جبکہ پیرس (فرانس)،  مونٹریال (کینیڈا) اور بوسٹن (امریکا) مشترکہ طور پر نویں نمبر پر ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.