بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں کسی بھی انتہائی اقدام کے لیے مجبور نہ کیا جائے، ترین گروپ

تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کی رہائی اور دوبارہ گرفتاری پر ردعمل دے دیا ہے۔

ترجمان ترین گروپ نے کہا ہے کہ بے بنیاد مقدمات ترین گروپ کے حوصلے نہیں توڑسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، اسلام آباد میں بیٹھا ایک شخص اداروں کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

ترین گروپ نے یہ بھی کہا کہ انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پنجاب اسمبلی کے فلور پر گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی انتہائی اقدام کے لیے مجبور نہ کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ترین گروپ کے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔

پی ٹی آئی ترین گروپ نے کہا کہ جہانگیر ترین سندھ میں ہیں، ان کے لاہور آتے ہی ہنگامی اجلا س ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پرسوں لاہور آنے کا امکان ہے اسی روز ترین گروپ کا اجلاس ہوگا۔

ترین گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اداروں کو ذاتی انا کی تسکین کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.