بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 11 افراد ہلاک

چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے جبکہ ہواؤں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔

مختلف حادثات میں گیارہ افراد جان سے گئے جبکہ سو سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی ہوا سے گھوم گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.