پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر طنزیہ انداز میں تنقید کی ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ممبر الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بہت مبارک، آپ کی شبانہ روز کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔
Comments are closed.