صدر سندھ وژن سکھر تعلیمی بورڈ اور انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محبوب شیخ نے سندھ کے تمام سرکاری بورڈز سے امتحانات کرانے اور نتائج جاری کرنے کے اختیارات لے کر آؤٹ سورس کرنے پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بورڈز کے چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ آفیسرز کی خالی اسامیوں کو شفاف طریقے سے پُر کیا جاتا تو اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر سینئر پروفیسرز اور ٹیچرز کو رکھ لیا جاتا تو آؤٹ سورس کرنے کی نوبت نہیں آتی۔
Comments are closed.