منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

چمن میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز چوکی انچارج کی گاڑی کے قریب دھماکے میں چوکی انچارج سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

میزئی اڈا کے علاقے میں کیے گئے حملے میں چوکی انچارج سخت زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے ضلع خیبر میں کارروائی کرتے ہوئے علی مسجد دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سلطان خیل لنڈی کوتل سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.