سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے ڈر رہی ہے، یہ عوام کا سامنا کر ہی نہیں سکتے۔
لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ الیکشن اور اسمبلیوں سے یہ بھاگتے رہے ہیں مگر اب انہیں کھینچ کر الیکشن میں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی سے جانے کا کہتے ہیں تو ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں اور اگر واپس آنے کا کہتے ہیں تو یہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔
سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ الیکشن اور جمہوری حکومت کے علاوہ ملک کی بہتری کا کوئی حل نہیں ہے۔
Comments are closed.