mature hookup app best place for discreet hookups married coyote hookup edelman hookup hookup Mount Ephraim bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی کے رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے گرفتاری دیدی

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے سٹی تھانہ کوٹلی میں گرفتاری دے دی۔

چوہدری یاسین نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی جنگ لڑیں گے، مجھے اور میرے بیٹے کو بلاوجہ قتل کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین کی عبوری درخواست ضمانت مسترد ہوگئی، سیشن کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دینےکا فیصلہ کیا ہے، عوامی عدالت کے بعد آزاد کشمیر کی عدالت سے بھی سر خرو ہوں گا۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز چوہدری یاسین کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.