gay hookup places in gloucester county nj hookup Roosevelt New Jersey hookup Birmingham my senior hookup reviews farm girl hookup coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: نشے میں دھت پراڈو سوار کار پر فائرنگ کرکے فرار

کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب پراڈو میں سوار مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے کار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر کے قریب پراڈو جیپ میں سوار ملزم نشے کی حالت میں فائرنگ کرتے ہوئے جارہا تھا کہ اس دوران اس کی دوسری کار میں سوار نوجوانوں سے تلخ کلامی ہوگئی ۔

اس موقع پر پراڈو میں سوار مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے کار پر بھی فائرنگ کردی جس سے کار میں پچھلی نشست پر بیٹھا شخص ذاکر ٹانگوں پر 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ آگے بیٹھے ہوئے افراد محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا شخص گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا نشانہ بننے والی کار میں 3 افراد موجود تھے اور وہ حسین آباد کے رہائشی تھے جو کرکٹ کھیل کر واپس گھر جارہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.