edelman hookup hookup Parsippany NJ boyne tannum hookup rules st louis hookups reddit coyote hookup black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج آرام کرے گا

قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ آج آرام کرے گا، ایک روز آرام کے بعد کل قذافی اسٹیڈیم میں اسکواڈ دوسرا سینیاریو میچ کھیلے گا جبکہ آج ہوٹل میں پاکستان اسکواڈ کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔

علاوہ ازیں لگاتار تیسرے روز اسکواڈ میں شامل کسی کھلاڑی کی ورچوئل پریس کانفرنس نہیں ہورہی، اسکواڈ ارکان کی ورچوئل پریس کانفرنس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میڈیا ایڈوائزری جاری کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں،17 اکتوبر سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا

صرف محمد رضوان اور حسن علی کی ورچوئل پریس کانفرنس ہوئیں، حسن علی کی پریس کانفرنس کے بعد سلسلہ روک دیا گیا۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوگی، قومی اسکواڈ کی جمعے کی صبح روانگی شیڈیولڈ ہے۔

دونوں سیشنز میں بولرز، بیٹرز پر چھائے رہے، پہلے حصے میں ٹاپ آرڈر کو 15 اوورز میں 150 رنز کا ہدف ملا۔

واضح رہے کہ کرکٹرز نے دو ٹریننگ سیشنز کے بعد گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سینیاریو میچ کھیلا۔

اس میچ میں قومی بولرز کا قومی بیٹرز پر پلہ بھاری رہا، نہ ٹاپ آرڈر کو ٹارگٹ تک پہنچنے دیا، اور نہ ہی مڈل آرڈر کو ہدف پورا کرنے کا موقع ملا۔

کرکٹ میں کئی ایسی انفرادی پرفارمنسز دیکھے کو ملتی ہیں کہ وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتی اور مدتوں یاد رہتی ہیں، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسی کئی یاد گار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہیں جو فینز کو آج بھی یاد ہیں

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدِمقابل ہوں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ مقامی ہوٹل میں دی گئی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.