پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر کراچی کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی کے لیے کمرےبک کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نے اپنے اراکین اسمبلی کے لیے کمرے بک کروائے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام اراکین کو ہوٹل پہنچنے کے احکامات دے دیئے، جس کے بعد کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان سمیت متعدد اراکین اسمبلی ہوٹل پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اراکین کو دو روز تک ہوٹل میں رہنےکی ہدایت کردی، جبکہ اراکین اسمبلی کو رابطے اور ملاقات محدود کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
Comments are closed.