پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صرف 175 اراکین پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ اندر ہمارے 186 لوگ پورے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 180 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔
پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکانِ پنجاب اسمبلی قافلے کی صورت میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے، یہ ارکان 4 بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔
اس موقع پر اراکینِ اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اراکینِ اسمبلی اب کمیٹی روم سے باہر نہیں آئیں گے، نمازِ جمعہ بھی کمیٹی روم میں ادا کریں گے۔
Comments are closed.