پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ملک بھر میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی مشروط اجازت دے دی۔
لاہور انتظامیہ نے ریلی کے اجازت نامہ میں کہا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں ملی جس وجہ سے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مرکزی ریلی کی قیادت عمران خان خود کریں گے۔
Comments are closed.