ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

عدالتوں میں پیشی کیلئے نعیم پنجوتھہ کو عمران خان کی نمائندگی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

عدالتوں میں پیشی کے لیے نعیم پنجوتھہ کو سابق وزیر عمران خان کی نمائندگی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

عمران خان نے ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز میں پیش نہیں ہو سکتا، عدالتی کیسز کے لیے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں اپیلیں انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.