ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

اسلام آباد میں عوامی اجتماع یا ریلی کی صورت میں کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے تیاریاں کرلیں۔

پولیس اور ایف سی کی نفری زیرو پوائنٹ پل پر تعینات کردی گئی، تحریک انصاف کے کارکنان تاحال زیرو پوائنٹ نہیں پہنچے۔

پولیس نے کارکنان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں عوامی اجتماع یا ریلی کی صورت میں کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج ریلیاں نکالنے کا معاملہ، زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقے میں گشت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں، جبکہ اہلکاروں کو کارکنان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔

ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، عوامی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.