ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

آپ جہاں بھی ہیں، ریلی میں شرکت ضرور کریں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ قوم ریلی میں شرکت ضرور کرے۔

لاہور میں ریلی کے آغاز کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ریلی شروع کررہا ہوں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، عوامی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ آپ جہاں بھی ہیں، ریلی میں شرکت ضرور کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آپ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کےلیے گھروں سے باہر نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو ملک کا آئین ختم ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.